لاکھ کوششوں کے باوجود کنگنا، دیپیکا کاریکارڈ توڑنہ سکیں

   

روایتی طور پر سولو ہیروئین کی فلموں کو زیادہ اسکرین نہیں ملتے ہیں لیکن کنگنا کی منی کارنیکا کو ہندوستان اور اوورسیز میں ملا کر 3 ہزار سے زیادہ سے زیادہ اسکرین ملے ہیں۔ اتنے اسکرین پاکر بھی کنگنا دیپیکا پڈوکون کا ریکارڈ نہیں توڑ پائیں۔ دیپیکا پڈکون کی پدماوت کو صرف انڈین مارکٹ میں ہی 4500 سے زیادہ اسکرین ملے تھے اوورسیز میں بھی فلم کو 150 سے زیادہ اسکرین ملے تھے۔ ٹریڈ ماہرین نے بتایا کہ اب چونکہ ویمن اورینٹیڈ فلمیں بھی باکس آفس پر اچھی ری کوری کررہی ہیں اس لئے ڈسٹری بیوٹر اور ایگزیبٹرس کو انہیں زیادہ اسکرین دینے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوتی ہے۔ وجہ ہے کہ پچھلے سال عالیہ کی راضی کو 1300 اور سونم کپور کی ویرے دی ویڈنگ کو 1500 اسکرین ملے تھے۔