لاکھوں جائیدادیں خالی حکومت پر ورون کی پھر تنقید

   

نئی دہلی : بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے پھر ایک بار خود اپنی پارٹی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ مرکز کے تحت مختلف محکمہ جات میں لاکھوں جائیدادیں خالی ہیں ۔ جمعرات ورون نے مملکتی وزیر پرسونل جیتندر سنگھ کے تحریری جواب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پارلیمنٹ میں حکومت نے اعداد و شمار پیش کئے ، وہ بیروزگاری کی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں ۔ ورون نے کہا کہ گزشتہ 8 سال میں 22 کروڑ نوجوانوں میں مرکزی محکمہ جات میں نوکریوں کیلئے درخواستیں دیئے جن میں سے صرف 7 لاکھ کو روزگار حاصل ہوا ۔ جبکہ ملک میں تقریباً 1 کروڑ منظورہ خالی جائیدادیں ہیں ۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ورون نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ۔ وہ پہلے بھی مختلف مسائل پر حکومت پر تنقیدیں کرچکے ہیں ۔ ورون نے چند ہفتے قبل کہا تھا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ضروری ہے ۔