لبنان میں صرف ایک ماہ کیلئے اناج کا ذخیرہ موجود

,

   

٭ لبنان کے دارالحکومت میں ہوئے زبردست دھماکوں کے بعد ملک میں اناج (گیہوں) کا ذخیرہ اس قدر تباہ ہوا ہے کہ اب جو کچھ بھی بچا ہے وہ ایک ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتا ۔ وزیر معاشیات راؤل نیہمے نے یہ بات بتائی ۔عوام کو فوڈ سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے لبنان کو اس وقت کم و بیش تین ماہ چلنے والے اناج کے ذخیرہ کی ضرورت ہے ۔ گوداموں کی تباہی کے بعد اب دیگر گوداموں کو بھی استعمال کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ گیہوں کی درآمد جلد ہی شروع کی جائے گی۔