لبنان میں نوٹوں والے گلدستوں کی غیرمعمولی مقبولیت

   

بیروت: لبنان میں پھولوں کے کاروبار سے وابستہ ایک خاتون نے گلدستوں میں پھول اور غنچے سجانے کے بجائے ان میں کرارے نوٹوں کو پھولوں کی شکل میں سجاکر فروخت کرنا شروع کردیا اور یہ انداز تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ لبنان میں شدید مہنگائی اور افراطِ زر کی فضا ہے جبکہ لبنانی بڑے پیمانے پر خیرات کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رقم والے چھوٹے بڑے گلدستے لے کر ضرورت مندوں کی خاموشی سے مدد کر رہے ہیں۔ نوٹوں کے گل دستوں میں لبنانی کرنسی اور امریکی ڈالر خاص انداز میں سجا کر لگائے گئے ہیں۔