لبنانی فوج نے یرغمال سعودی شہری کو رہا کرا لیا، اغوا کار گرفتار

   

بیروت: لبنانی انٹیلی جنس نے اتوار کے روز بیروت سے اغوا کیے گئے سعودی شہری کو بازیاب کرا لیا ہے۔ اتوار کو بیروت اور اس میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔”انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ایک پیٹرولنگ یونٹ نے لبنانی سرحد پر آپریشن کے بعد اغوا کیے گئے سعودی مشاری المطیری کو رہا کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لبنانی فورس نے اغوا میں ملوث کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ اغوا کاروں نے المطیری کی رہائی کے بدلے چار لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا تھا۔واضح رہے سعودی عرب نے اپریل 2022 میں لبنان سے اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کر دیا تھا۔ جس کے بعد تعلقات بہتر ہوتے دکھائی دیے۔