لبنانیوں اور اسرائیلی فوج میں تصادم، 5 لبنانی زخمی

   

Ferty9 Clinic

بیروت :اسرائیلی اہلکاروں کی جانب سے لبنانی مظاہرین پر حملے کے نتیجے میں 5 مظاہرین زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان اور اسرائیل سرحد پر لبنانیوں پر حملہ کیا۔لبنانی مظاہرین مقبوضہ فلسطین کے جنوبی حصے میں لبنانی قصبے ادائسہ اور لبنان کی سرحد پر بنی دیوار پر چڑھ گئے اور اسرائیلی ٹینکوں پر پتھراؤ کیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں اسرائیلی فورسز نے ان پر آنسو گیس کے کنسٹر برسائے جس میں پانچ لبنانی زخمی ہوگئے۔