سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے آلشی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی جنگجو مارے گئے ۔کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکائونٹر میں دو جنگجو مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔انہوں نے مہلوک جنگجوئوں کی شناخت معرفت مقبول اور جازم فاروق عرف ابرار کے بطور کی ہے ۔