لندن سے سلمان کو دھمکی پرلک آؤٹ سرکلر جاری

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں برطانیہ میں زیر تعلیم میڈیکل کے ایک ہندوستانی طالب علم کیخلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا ہے۔ایک پولیس افسر نے یہ معلومات دی۔ اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے ملزم طالب علم کو واپس لانے کی کاروائی شروع کر دی ہے جس نے ای میل ہندوستان بھیجی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ طالب علم ہریانہ کا رہنے والا ہے۔وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور تیسرے سال کا طالب علم ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے ایک طالب علم، جو مارچ سے جیل میں ہے، نے مبینہ طور پر سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ چند روز قبل سلمان خان کو ان کی ایک آفیشل آئی ڈی پر ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے معاون گولڈی برار سے ملیں اور اپنے اختلافات کو ہمیشہ کیلئے طے کریں، یا پھر نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔