حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : متحدہ ضلع کھمم کے مقامی اداروں کے کونسل انتخابات کے لیے ایک ایم پی ٹی سی رکن سی شیاملا نے لندن سے لنکا پلی پہونچکر حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ یہ ایم پی ٹی سی رکن چند دن قبل اپنے نجی مصروفیات کے لیے لندن پہونچی تھی اس دوران مقامی اداروں کے کونسل انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جیسے ہی اس کی اطلاع شیاملا کو ملی انہوں نے ووٹ دینے کے لیے لندن سے کھمم پہونچ گئی ۔ حق رائے دہی کے لیے انہوں نے اخراجات کی کوئی پرواہ نہیں کی اور دو دن قبل ہی اپنے آبائی مقام لنکا پلی کو پہونچ گئی ۔ جمعہ کے دن اس عوامی منتخب نمائندے نے کلور آر ڈی او آفس کے پولنگ مرکز کو پہونچکر حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔۔ ن