لندن کیلئے ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ

   

نئی دہلی/لندن: ایئر انڈیا نے جمعہ کو لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر بجلی کی سپلائی میں رخنہ کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر بجلی کی خرابی کی وجہ سے ، جمعہ 21 مارچ کو 23:59 بجے تک لندن آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئر لائن نے کسٹمر کی مدد کیلئے کسٹمر کیر نمبر +911169329333 +91116329999 +442037572760 جاری کئے ہیں۔