ممبئی۔ ان دنوں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ہالی ووڈ کی اداکارہ لنڈی لوہان کے درمیان معاشقہ کولے کر چہ میگوئیاں اور افواہیں عروج پر ہیں۔
اگر خبروں پر یقین کیاجائے تو دونوں سلمان کے خانگی ہوائی جہاز میں دنیا بھر کا سفر کررہے ہیں اور سلمان نے لوہان کو مبینہ طور پر تحفہ میں کریڈٹ کارڈ بھی دیا ہے
لنڈسی کے والد مائیکل لوہان نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ ان کا رشتہ”روحانی اور قابل احترام“ ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کی بیٹی لوہان نے سلمان سے مشرقی وسطی میں پناہ گزینوں کی مدد کے سلسلے میں شرو ع کئے گئے کام سے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔
انہوں نے پیج 6ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”وہ محض دوست ہیں‘ مشرقی وسطی میں لنڈسی کے بہت بااثر دووست ہیں کیونکہ ان کی وہاں پر کافی مقبولیت ہے۔
لنڈسی نے ایم بی سی سے ملاقات مشرقی وسطی میں اپنے کام کے ضمن میں کی تھی۔ علاقے میں وہ لوگوں کی مدد کاکام کررہی ہے‘ بالخصوصی پناہ گزین۔
سیریا میں لنڈسی نے جو اچھا کام کیا ہے اس کے متعلق کسی نے نہیں لکھا‘ وہ صرف بری باتیں سننے کے عادی ہیں۔
ایم بی سی سے قابل احترام اور روحانی تعلق ہے اس کا‘ اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے“۔ درایں اثناء مداحوں کی قیاس آرئیاں ہیں کہ بن سلمان اور لنڈی کے درمیان میں محض دوستی ہی ہے یا اس سے آگے بھی کچھ ہے۔
ویسے مداحوں کی قیاس ارائیا ں پوری طرح بے بنیاد بھی نہیں ہیں کیونکہ پچھلے کچھ سالوں سے مذکورہ اداکارہ نے دوبئی میں کافی وقت گذار ا ہے جہاں پر ان کی چاہنے والوں کی تعداد کافی بڑی ہے