حیدرآباد۔18 اکتوبر (یواین آئی) لنگرحوض علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 30سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔شہرکے فرسٹ لانسرز علاقہ کا رہنے والا یوسف، اپنے دوست اسلم کے ساتھ مہدی پٹنم سے عطاپور ایک بجے شب ٹو وہیلر پر جارہا تھا کہ کچرا منتقل کرنے والی ویان نے غلط سمت سے آکر ان کی بائیک کو پلرنمبر60کے قریب ٹکر دے دی۔ لنگر حوض پولیس نے کہاکہ اس حادثہ کے ساتھ ہی اسلم اوریوسف بائیک سے نیچے گرکرزخمی ہوگئے ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔اس حادثہ میں زخمی اسلم کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے ویان کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔