لوک سبھا اور راجیہ سبھا ٹی وی کا انضمام

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا ٹی وی اور لوک سبھا ٹی وی چینلوں کا انضمام کر کے ایک نیا ٹی وی چینل بنایا گیا ہے جس کا نام سنسد ٹی وی رکھا گیا۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے سرکاری طورپر اس کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس انضمام کے سلسلے میں پچھلے سال جون میں اطلاع دی گئی تھی۔اس نئے انضمام کے ساتھ اعلی سطح کے افسروں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کے ریٹائرڈ افسر روی کپور کو سنسد ٹی وی کا چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) بنایا گیا ہے ۔وہ منگل سے عہدہ سنبھالیں گے ۔ ان کا دور اقتدار ایک سال تک کے لئے ہوگا۔ وہیں ،راجیہ سبھا ٹی وی کے موجودہ سی ای او منوج کمار پانڈے کو ان کے فرائض سے آزاد کردیا گیا ہے ۔مسٹر کپور1986 بیچ کے آسام- میگھالیہ کیڈر کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ وہ کپڑاوزارت کے سکریٹری کے طورپر تعینات تھے ۔