لوک سبھا میں ’امن بل ‘پیش، اپوزیشن کا احتجاج

   

نئی دہلی۔ 15 ڈسمبر ۔ ( یواین آئی ) ہندوستان کی تبدیلی کیلئے جوہری توانائی کا پائیدار استعمال اور اپ گریڈ بل، 2025، جسے مختصراً ’’امن بل 2025 ‘‘کہا جاتا ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی شدید مخالفت کے درمیان پیر کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ جوہری توانائی کے محکمے میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پریزائیڈنگ آفیسر سے بل کو پیش کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد جوہری توانائی کو فروغ دینا اور عوامی بہبود کیلئے ترقی، جوہری توانائی کی پیداوار، صحت کی دیکھ بھال، خوراک، پانی، زراعت، صنعت، تحقیق، ماحولیات اور جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی میں اختراعات کو فروغ دینا ہے ۔ حکومت ان مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے محفوظ استعمال کو ترجیح دیتی ہے ۔ اس لیے یہ بل ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ امور کی فراہمی کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔ اس بل کا پورا نام’’ہندوستان کی تبدیلی کیلئے جوہری توانائی کا پائیدار استعمال اور اپ گریڈ بل، 2025 ‘‘ہے اور مختصراً ’’امن بل, 2025 ‘‘ہے ۔