نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ میں حکومت اور صنعت کار گوتم اڈانی پر تنقیدی تبصرہ کیا۔ پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی ہر شعبے میں گوتم اڈانی کے کاروبار کی حمایت کر رہے ہیں۔ حالانکہ بی جے پی نے راہول گاندھی کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے راہل گاندھی نے ایوان میں کہا کہ اڈانی جی کسی کاروبار میں ناکام نہیں ہوتے۔ شمسی توانائی ہو یا ہوا کی توانائی۔بھارت جوڑو یاترا کے دوران لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اڈانی کو مختلف کاروباری شعبوں میں اتنی کامیابی مل رہی ہے۔ ان کا پی ایم مودی سے کیا رشتہ ہے؟ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا کہ اڈانی کو ان ممالک میں بھی ٹھیکے ملے جہاں پی ایم مودی نے کیا۔