لوکیش کو پولیس نے سریکاکولم دورہ سے روک دیا‘ وشاکھاپٹنم میں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی

   

حیدرآباد21اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش کو پولیس نے آج سریکاکولم ضلع کے دورہ سے روک دیا جس پر ضلع میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ نارا لوکیش وشاکھاپٹنم ایر پورٹ سے سڑک کے راستہ سریکا کولم کے پلاسا روانہ ہوئے لیکن ہائی وے پر پولیس نے روک دیا۔ پولیس حکام اور نارا لوکیش کے درمیان تکرار ہوئی اور لوکیش نے پولیس کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ لوکیش کے ہمراہ سابق وزراء کلا وینکٹ راؤ، چنا راجپا اور دیگر قائدین نے سڑک پر دھرنا منظم کیا۔ لوکیش پلاسا میں تلگودیشم کے کونسلر کی قیامگاہ کو غیر قانونی تعمیر کے نام پر انہدام کے خلاف احتجاج کیلئے جارہے تھے۔ آبگیر علاقہ میں مکان کی تعمیر پر حکام نے انہدام کی کوشش کی۔ پولیس نے وشاکھاپٹنم میں نارا لوکیش کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی ۔ر