لوکیش کے کندھے کا ایم آر آئی اسکیان کیا گیا

   

حیدرآباد۔ 18مئی ( یواین آئی ) آندھراپردیش میں تلگودیشم جنرل سکریٹری لوکیش کی پد یاترا نندیال میں جاری ہے ۔ وہ کچھ دن سے کندھے کے درد کا شکار تھے ، آج دائیں کندھے کی اسکیاننگ کی گئی۔ کدری میں پد یاترا کے دوران حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ بھگدڑ میں لوکیش کا دایاں کندھا زخمی ہوگیا تھا۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر فزیوتھراپی وغیرہ بھی کروائی گئی تھی لیکن اس سے درد میں کوئی افاقہ نہیں ہوا ۔50 دن درد کے باوجود وہ پیدل یاتر کرتے رہے ۔ اب جبکہ درد میں شدت پیدا ہوگئی تو ڈاکٹرس کے مشورہ پر انہوں نے نندیال کے ایم مرکز پر اپنے دائیں کندھے کا ایم آر آئی اسکیان کروایا ہے ۔ اس کے مطابق علاج کیا جائیگا ۔