لوہانسک کے پولٹری فارم پر گولہ باری ،4 افراد ہلاک

   

لوہانسک: یوکرین سے الگ ہونے کے بعد خود کو ایک آزاد ملک کا اعلان کرنے والے لوہانسک عوامی جمہوریہ (ایل پی آر) کے کرپاٹی گاؤں کے پولٹری فارم پر گولہ باری میں چار افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ۔یوکرین کے جنگی جرائم سے متعلق جوائنٹ کنٹرول اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (جے سی سی سی) میں ایل پی آر کے دفتر نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔دفتر نے ٹیلیگرام پر کہا کہ 30 مئی 2023 کی رات، یوکرین کی مسلح تنظیموں نے پیریوالسک ضلع کے کارپاٹی گاؤں میں ایک پولٹری فارم پر گولہ باری کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 4 تعمیراتی کارکن ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے ۔