لڑکی سے ناجائز تعلقات استوار کرنے پر ایران کے رکن پارلیمنٹ کو کوڑوں کی سزا

   

تہران۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)ایران کی خصوصی عدالت نے رکن پارلیمنٹ اور کمیٹی برائے سماجی امور کے چیئرمین 57 سالہ سلمان خداداد کو نوجوان لڑکی سے ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزا سنادی۔ اُن کا ایران کے بااثر سیاستدانوں میں شمار کیا جاتا ہے وہ ماضی میں وزیر خارجہ جواد ظریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔سلمان خداداد پر 28 سالہ زہرا نویدپور نے ’ریپ‘ اور ’بلیک میلنگ‘ کے الزامات عائد کیے تھے اور انہوں نے اکتوبر 2018 میں دارالحکومت تہران کی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔کیس کی سماعتیں بھی اکتوبر میں شروع ہوئی تھیں۔