لکھنو سی ایم او نے کانیکا معاملے میں ”کوتاہیوں“ کو تسلیم کیاہے۔

,

   

لکھنو۔مذکورہ چیف میڈیکل افیسر (سی ایم یو) لکھنو ڈاکٹر نریندر اگروال نے اپنی رپورٹ میں کوتاہیوں کو تسلیم کیا ہے‘ جس کی بنیاد پر بالی ووڈ گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر سے تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ اس میں ”غلطی کوسدھارنے“ کاکام کریں۔

جمعہ کی رات کو سی ایم او نے سروجنی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں کہاگیا کہ کانیکا جب 14مارچ کے روز اموسی ائیر پورٹ پہنچی تو انہیں کرونا جانچ میں مثبت پایاگیاتھا اور انہو ں نے کہاکہ وہ خود کو 14دنوں کے لئے تنہائی میں رکھ لیں گی

مگر انہوں نے لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا جو حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

مذکورہ سی ایم او نے وضاحت کی ہے کہ حکومت کی گائید لائنس کے مطابق کانیکا کو لکھنو کے اموسی ائیر پر نہیں بلکہ یوکے سے آمد کے موقع پر ممبئی ائیرپورٹ پر چودہ دنوں کے ائسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

کانیکا اموسی ائیر پورٹ گھریلو آران کے ذریعہ ائے تھیں جہاں صرف بین الاقوامی فلائٹ سے آنیوالے مسافرین کی تھرمل اسکینگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر کوئی بھی سی او وی ائی ڈی19کو ثابت کرنے والی جانچ نہیں کی جارہی ہے۔

صرف تھرمل انکوائری ائیر پورٹس پر کی جارہی ہے جس سے بخار کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔کانیکا 11مارچ کے روز لکھنو ائے ادھر اُدھر گھوما‘ لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹیوں میں شرکت کی تھیں۔

اس دوران وہ ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ٹہری ہوئی بھی تھیں‘ اس بات کاذکر سی ایم او نے اپنے لیٹر میں کیاہے۔مذکورہ شکایت جس کی بنیاد ایف ائی آر درج کی گئی تھی اس میں بہت ساری غلطیاں تھیں۔

اس میں کہاگیاتھا کہ اموسی ائیر پورٹ پر کانیکا کی جانچ میں کرونا مثبت نکلاتھا او ران کی عمر 28سال کی ہے جبکہ وہ 41سال عمر کی ہیں۔اس کے علاوہ وہ لکھنو11مارچ کے روزائی تھیں جبکہ شکایت میں 14مارچ تحریر ہے جبکہ پتہ”نامعلو“ بتایاگیاہے۔

مذکورہ سی ایم او نے کہاکہ ”یہ کلریکل غلطی“ ہے اور اس پر مزید بات کرنے سے انکار کردیاہے۔