لکھنؤ :الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے جمعرات کو لکھیم پور کھیری تشدد کے کلیدی ملزم آشیش مشرا عرف مونو کی ضمانت عرضی منظور کرلی۔اس کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسٹس راجیو سنگھ اس مقدمہ کی سماعت کررہے تھے ۔ریاستی حکومت نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال تین اکتوبر کو لکھیم پور کھیری میں پیش آئے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کی موت کے معاملے میں آشیش مشرا کلیدی ملزم ہے ۔ آشیش،مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا ٹینی کا بیٹا ہے ۔ آشیش کی ضمانت عرضی سیشن عدالت سے خارچ ہوچکی تھی جس کے بعد اس نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔