لگاتار بارش سے بہار میں تباہی‘ دس سے زیادہ کی موت

,

   

پٹنہ۔ ایک طرف بہار میں سیلاب او ر بارش کی وجہہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے‘ وہیں دہلی میں برش کے دوررکنے کے ساتھ ہی رطوبت میں اضافہ ہوگیا ہے اور گرمی پھر سے اپنے تیور دیکھا رہی ہے۔

اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھاری بارش کا انتباہ دیاگیاہے۔ سیلاب اور بارش کی وجہہ سے سب سے زیادہ خراب حالات مغربی بہار کے ہیں۔ وہاں پر لگاتار پانچویں روز بھی بھاری بارش ہوئی۔

ندیاں اپنی گنجائش سے زیادہ پانی کی وجہہ سے خطرے کے نشان کو پار کرچکی ہیں جس کی وجہہ سے اطراف واکناف کے علاقوں میں پانی داخل ہوگیاہے۔

بارش کے دوران مکانات گرنے اور پانی سے بھری گڈھوں میں لوگ گرکرکے واقعات میں گیارہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ تین لوگ زخمی ہیں۔ کئی پل ٹوٹ جانے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے کی وجہہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

کئی مقامات کے ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہہ سے ریلوے نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ادھر نیپال کے پہاڑی علاقوں میں بھاری بارش ہونے کی وجہہ سے ہندوستان کی طرف بہنے والی ندیوں میں پانی کے بہاؤ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ سمکیات کے مطابق اگلے دو سے تین دنوں میں بھی بھاری بارش ہونے کا قومی امکان ہے۔ شمال مشرق کی ریاستو میں بارش اورسیلاب سے اب تک دس لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ چھ اموات آسام میں ہوئی ہیں۔ آسام میں 21ضلع اور8.5لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں