حیدرآباد20 نومبر(یواین آئی) آندھراپردیش انکاپلی ضلع نرسی پٹنم میں آگ لگنے کے واقعہ میں باپ اور بیٹا زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔یہ واقعہ اتوار کی صبح میں شارٹ سرکٹ کے سبب پیش آیا ۔ جویلری شاپ کی اوپری منزل پر یہ آگ پھیل گئی جہاں ملیشور راو اور اس کا خاندان رہتا تھا۔ ملیشور راو اور اس کا بیٹا مولیش زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے ۔دیگر دو افراد جھلس گئے ۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔