حیدرآباد /12فروری ( سیاست نیوز ) لیاپ ٹاپ کا سرقہ کرنے والے دو سارقوں کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 3 فروری کے دن پولیس نے غوث نامی شخص سے شکایت حاصل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور 20 سالہ فیروز خان اور 20 سالہ واجد ساکنان فاروق نگر فلک نما کو گرفتار کرلیا گیا اور ان دونوں کے قبضہ سے ڈیل کمپنی کا لیاپ ٹاپ اور سیل فون ضبط کرلیا ۔ ان دونوں نے ہیپی ہومس اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے لیاپ ٹاپ کا سرقہ کیا تھا اور فرار ہوگئے تھے ۔ جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔