لیبیا میں جھڑپیں طرابلس کیلئے پروازیں بند

   

طرابلس : لیبیا میں کام کرنے والی سرکاری اور نجی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ رات سے جاریجھڑپوں کے باعث دارالحکومت طرابلس کے لیے پروازیں روک دیں۔لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی ’افریقیہ ایئرویز‘ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کے بین الاقوامی میٹیگا ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازیں مصراتہ ایئرپورٹ سے کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ لیبیا کی ایئرلائنز نے بھی اپنی پروازوں کا رخ مصراتہ کی جانب موڑ دیا تھا۔ بین الاقوامی مٹیگا ایئرپورٹ کے منیجر لطفی الا طبیب نے کہا کہ ہوائی اڈے پر سرگرمیاں جاری ہیں لیکن کچھ ایئر لائن کمپنیوں نے احتیاطی طور پر پروازیں مصراتہ منتقل کر دی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں کے باعث بن غازی سے طرابلس کے لیے پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔لیبیا کی صدارتی کونسل کے زیر صدارت انسداد جرائم اور دہشت گردی کے یونٹ “ردا” اور قومی اتحاد کی حکومت کے ماتحت “444 بریگیڈ” کے درمیان کل دارالحکومت کے کچھ حصوں میں جھڑپیں ہوئیں۔لیبیا کے حکام نے اعلان کیا کہ دارالحکومت کے جنوب میں اور عین زارا کے علاقوں میں آج بھی جھڑپیں جاری ہیں۔قومی اتحاد کی حکومت اور صدارتی کونسل کی جانب سے تنازعات اور ان کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔