نئی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا نے جامع مسجد کے شاہی امام بخاری سے کہا ہے کہ وہ مسجد میں خواتین کے داخلے کو بند نہ کریں۔ ان کی بات کو امام بخاری نے قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ یہاں آنے والے مسجد کا احترام اور اس کے تقدس کو پامال نہ کریں۔ غورطلب ہے کہ تاریخی جامع مسجد میں لڑکیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ مسجد انتظامیہ نے تینوں گیٹ پر ایک نوٹس بورڈ لگادیا تھا۔ اس میں لکھا تھا، جامع مسجد میں لڑکیوں کا اکیلے داخل ہونا منع ہے۔ ‘ مطلب کہ لڑکی کے ساتھ اگر کوئی محرم (مرد سرپرست) نہیں ہے ، تو انہیں مسجد میں داخلہ نہیں ملے گا۔