لیموں کا شربت

   

اجزا: لیموں کا رس ایک سیر، گلاب کا عرق ایک سیر، دانے دار چینی ایک سیر۔
ترکیب : اچھی قسم کے پکے ہوئے لیموں لیں اور انہیں کاٹ لیں، اور پھر کسی شکنجے وغیرہ کی مدد سے ان کو نچوڑ کر رس نکال لیں،کسی مٹی یا قلعی کئے ہوئے برتن میں ایک سیر گلاب کا عرق لے کر اسے دھیمی آنچ پر رکھ دیں،اوپر بتائی گئی چینی کو باریک پیس کر گلاب کے عرق میں ملا دیں،پندرہ منٹ تک پکانے کے بعد لیموں کا رس مکسچر میں ملا دیں اسے پھر دس منٹ تک گرم کریں،جس وقت شربت کچھ گاڑھا ہونے لگے تب اسے آنچ پر سے اتارلیں،جب ٹھنڈا ہو جائے تو محفوظ کر لیں،بوتلیں گیلی جگہ پر رکھی ہوئی نہیں ہونی چاہیں،دس تولہ پانی میں ایک تولہ لیموں کا شربت ڈال کر دن میں دو تین مرتبہ استعمال کریں،اگر جسم پر گرمی کے دانے یعنی (پت) نکل آئی ہو تو اس کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔