لیموں کی مزیدار سکنجبین

   

پیلے رنگ کا ترش ذائقہ لیموں ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ اسے مشروبات ، کھانوں اور پھلوں میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔لیموں کی سکنجبین ہر ایک کو پسند ہے۔ موسم گرما میں سکنجبین بنانے والے افراد سڑک کے کناروں پر نظر آتے ہیں۔ لیموں کا رس وٹامن سی کا ذخیرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اہم غذائی اجزا سے مالا مال ہے۔ماہرین کے مطابق یہ موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔ اس کا باقاعدہ استعمال چہرے کی جھریاں ختم کرتا ہے ۔ موٹاپے سے متاثرہ افراد نہار منہ اس کا استعمال کرتے ہیں، جس سے کچھ ہی عرصے میں ان کے وزن میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ لیموں ہاضمہ بہترکرتاہے جبکہ سانسوں کو مہکانے کیلئے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گردوں میں پتھری سے پریشان افراد اگر اس کا باقاعدہ استعمال کریں تو صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ جسمانی نظام کو بہتر کرنے کیلئے لیموں کا استعمال بہت ضروری ہے۔
اجزا: لیموں کا رس ایک لیٹر،پانی ڈیڑھ لیٹر ،شکرایک کلو سے کم، گلو کوزڈیڑھ لیٹر،ایسنس لیمن حسب ضرورت، اورنج ایسنس حسب ضرورت۔
ترکیب : لیموں کا رس ،شکر اور پانی مکس کرکے اسے پکائیں۔ پھر اس میں گلو کوزشامل کرلیں۔ جب شربت ایک جیسا ہو جائے تو اُتار کر ٹھنڈ اہونے کیلئے رکھ دیں۔ اب اس میں لیمن اور اورنج ایسنس ملا دیں۔ بہترین ذائقے کی سکنجبین (لائم جوس کا رڈیل) تیار ہے۔