لینڈسلائیڈ نے پورے گاؤں کو دفن کر دیا،300 ہلاک

   

اینگا : پاپوا نیو گنی میں قیامیت خیز لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک پورا گاؤں دفن ہو گیا ہے، جس سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ دفن ہونے والے یمبالی گاؤں کے تین سو سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ سینکڑوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، حادثے میں 11 سو گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ تودہ اس وقت اچانک گرا جب لوگ سو رہے تھے۔ یہ قیامت خیز واقعہ پاپوا نیو گنی کے الگ تھلگ صوبے اینگا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ دیہاتوں میں ریسکیو کا کام شروع ہو چکا ہے، انسانی ہمدردی کی ایجنسی کیئر آسٹریلیا کے مطابق ایک تیز رفتار رسپانس ٹیم لینڈ سلائیڈنگ کے الگ تھلگ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔