لیڈی ڈائناکا سوئٹر 90 ہزار ڈالرکی نیلامی کیلئے تیار

   

لندن : آنجہانی شہزادی ڈائنا کا بلیک شیپ سوئٹر نیلامی کیلئے تیار ہے جس کی 90 ہزار ڈالر میں فروخت کی امید کی جارہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی شہزادی ڈائنا کو فیشن کی ملکہ سمجھا جاتا تھا جن کیلئے مشہور ڈیزائنر اپنے ملبوسات کو شہزادی ڈائنا کیلئے ڈیزائن کرتے تھے۔شہزادی ڈائناکا ایسا ہی ایک مشہور سوئٹر نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جو لال اون سے بنا ہوا ہے اور اس پر سفید بھیڑیں ہیں جب کہ سوئٹر کے بیچ میں ایک کالے رنگ کی بھیڑ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔