لیڈیز ہاسٹل میں لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے ایک لیڈیز ہاسٹل میں لڑکی کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 25 سالہ راجہ لکشمی رتھ جو سریندر ناتھ رتھ کی بیٹی پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے اور یہ لڑکی مادھاپور کے ایک لیڈیز ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ اس نے اس ہاسٹل کمرہ نمبر 101 میں خودکشی کرلی ۔ تاہم اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔