حیدرآباد۔/7اگسٹ، ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی ( ٹی آر ای آئی ایس ) نے 466 ڈگری کالج لیکچررس کی بھرتیوں کیلئے اعلامیہ جاری کی ہے۔ ٹی آر ای آئی۔ آر بی کامرس کے مضمون کیلئے ڈگری کالج لیکچررس کے عہدوں کیلئے انٹرویوز مکمل کرچکا ہے۔ عبوری فہرست بورڈ کے ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کردی گئی ہے۔ امیدوارwww.treirb.telangana.gov.in یا پھر www.treirb.net پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
