بیجاپور : ایک بار پھر ماؤنوازوں کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔ ماؤنوازوں کے چھوٹے ایکشن گروپ نے ایک دیہاتی کو مار ڈالا۔ ماؤنوازوں نے گاؤں والے پر مخبر ہونے کا الزام لگایاتھا۔ نکسلیوں نے یہ واقعہ میرتور تھانہ علاقہ کے ہلور گاؤں میں انجام دیا۔ جاں بحق دیہاتی کا نام سکھو ہپکا تھا۔ متوفی سکھو ہپکا کی عمر 48 سال تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ماؤنوازوں نے گاؤں والے کا گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ ماؤنوازوں نے دیہاتی پر الزام لگایا کہ وہ پولیس کا مخبر تھا۔ نکسلیوں نے پہلے سکھو ہاپکا کو اس کے گھر سے اغوا کیا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔