مائیلاردیو پلی قتل کیس کے ملزمین گرفتار

   

ڈی سی پی راجندر نگر زون سرینواس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) مائیلاردیو پلی پولیس نے محمد عبدالرؤف قتل کیس میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس راجندر نگر زون مسٹر سرینواس نے بتایا کہ جاوید عرف بکلہ جاوید اور اس کے ساتھی عبداللہ اور شیخ عارف کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی نے قتل کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ سال 2024ء میں جاوید کے بھائی ساجد کی کرناٹک میں موت ہوئی تھی اور جاوید ساجد کی موت کا عبدالرؤف کو ذمہ دار مانتا تھا اور کسی بھی طرح عبدالرؤف کا قتل کرنا چاہتا تھا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عبدالرؤف کے قتل کا منصوبہ بنایا اور گزشتہ روز مقتول کا تعاقب کیا گیا جب وہ آٹو میں جارہا تھا۔ جاوید اور اس کے ساتھی قاتلوں نے عبدالرؤف کی آنکھوں میں پپر اسپرے ڈال کر اس پر چاقوؤں سے حملہ کیا اور اسے ہلاک کردیا۔ قتل کے بعد تینوں کرناٹک فرار ہونے کی کوشش میں تھے کہ آرام گھر کے علاقہ سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ (ع؍V)