شرم الشیخ : بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس (سی او پی 27) کا 27واں سیشن اتوار سے شروع ہورہا ہے۔ مصر کے شرم الشیخ میں 6 تا8 نومبر اس کانفرنس میں مرکزی وزیر بھوپیندر یادو ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرہ سے مشتر کہ طور سے کس طرح سے نمٹا جائے اس کیلئے دنیا جمع ہوئی ہے۔ سی او پی 27 کو ’سی او پی آف ایکشن‘ ہونا چاہیے، جس میں موسمیاتی مالیات پر غور کرتے ہوئے، نقصان کے نتائج پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔