مارچ میں 196141 کروڑ جی ایس ٹی وصول

   

نئی دہلی: مالی سال 2024-25 کے لیے مارچ 2025 میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ریونیو کی وصولی 196141 کروڑ روپے رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے 17848 کروڑ روپے کی وصولی سے 9.9 فیصد زیادہ ہے ۔ جی ایس ٹی این پورٹل پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں سی جی ایس ٹی کی وصولی 38145 کروڑ روپے تھی۔ ایس جی ایس ٹی 49891 کروڑ روپے اور آئی جی ایس ٹی 95853 کروڑ روپے اور معاوضہ سرچارج کی وصولی 12253 کروڑ روپے رہی۔ مارچ 2025 میں ریفنڈز کے بعد جی ایس ٹی کی خالص وصولی 176526 کروڑ روپے رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں جمع کیے گئے 164592 کروڑ روپے کے مجموعہ سے 7.3 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2025 میں 19615 کروڑ روپے کی رقم واپس کی گئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2025 کو ختم مالی سال میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 2208861 کروڑ تھی۔
جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 2018249 کروڑ روپے کی وصولی سے 9.4 فیصد زیادہ ہے ۔ اس مدت کے دوران سی جی ایس ٹی کی وصولی 413776 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی 516448 کروڑ روپے ، آئی جی ایس ٹی 1125335 کروڑ روپے اور معاوضہ سرچارج 153303 کروڑ روپے تھا۔ مالی سال 2024-25 میں کل 252827 کروڑ روپے کی واپسی کی گئی ہے ۔ مالی سال 2024-25 میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی 1956034 کروڑ روپے رہی جو مالی سال 2023-24 میں جمع کیے گئے 1801075 کروڑ روپے سے 8.6 فیصد زیادہ ہے ۔