لندن : برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کا کہنا ہے اہلیہ میگھن مارکل نے ان کی جان بچائی ہے۔شہزادہ ہیری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میری بیوی نے میری جان بچائی، میں شاہی خاندان میں بہت سی پریشانیوں میں مبتلا تھا اور میری بیوی کا تعلق ایک ایسی دنیا سے ہے جو میری دنیا سے بالکل مختلف ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ نے میگھن نے تمام مشکلات سے نکلنے میں میری مدد کی اور اب میری زندگی کے تمام عناصر میں سے کوئی بھی میرے لیے اسے دیکھے بغیر ممکن نہیں تھا۔شہزادہ ہیری نے کہا کہ میری اہلیہ ایک غیر معمولی انسان ہیں اور میں ہمیشہ اس بات کے لیے شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے زندگی میں اپنی حکمت اور ایک خاص مقام دیا۔