واشنگٹن : ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دن ہی امریکہ کی سینیٹ نے ملک کے نئے وزیرِ خارجہ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔سینیٹ سے توثیق کے بعد مارکو روبیو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کابینہ کے پہلے رکن بن گئے ہیں۔سینیٹ میں پیر کو مارکو روبیو کی توثیق کیلئے ووٹنگ کے دوران 99 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ دیا اور کسی بھی رکن نے ان کی مخالفت نہیں کی۔