نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے مالی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہاں اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی انٹیگریٹڈ اسٹیبلائزیشن مشن (ایم آئی این یو ایس ایم) کے لاجسٹکس قافلے پر بدھ کو ہوئے حملے کی تحقیقات کریں اور قصورواروں کی شناخت کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ مالی کے شمال مشرقی حصے کے شہر کدال میں کل لاجسٹک قافلے پر حملے میں ایک امن فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ گوٹیرس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مالی کے حکام پر زور دیا کہ وہ حملے میں ملوث افراد کی شناخت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔