مالی میں غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ

   

بماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں ایک سال کے اندر اندر غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد تین گنا بڑھ کر 1.2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں سرگرم 22 انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا کہ اس کی وجوہات سلامتی کی مخدوش صورتحال، موسم کی وجہ سے فصلوں کی تباہی اور کورونا وائرس کی وبا ہے۔ تقریباً چار لاکھ افراد پہلے ہی مالی سے فرار ہو چکے ہیں۔ مسلسل خشک سالی نے دو لاکھ پچیس ہزار ہیکٹر سے زیادہ کھیتوں کو تباہ کر دیا ہے اور خوراک کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔