مانجراندی کی پائپ لائن پھٹ پڑی

   

حیدرآباد۔ یکم ستمبر (یواین آئی) شہر حیدرآباد کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی مانجرا ندی کی پائپ لائن سنگاریڈی ضلع میں پھٹ پڑی۔ضلع کے راماچندراپورم میں یہ واقعہ پیش آیاجس کے نتیجہ میں پانی بڑے پیمانے پر بہنے لگا۔یہ پانی دکانات اور مکانات میں داخل ہوگیا۔اس واقعہ کی ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں جس میں سڑکوں کے ہر طرف پانی ہی پانی نظرآرہاتھا۔