مانسون کے ساتھ ہی وبائی امراض میں اضافہ

   

دواخانوں کے مہنگے علاج سے بچنے گھر پر علاج کو ترجیح
حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مانسون کی آمد کے ساتھ ہی تلنگانہ میں وبائی امراض میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سردی، بخار، کھانسی اور دیگر عوارض ہر گھر میں عام ہوچکے ہیں اور سرکاری اور خانگی دواخانوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔ وبائی امراض کے علاج کے علاج کے لئے مشہور فیور ہاسپٹل اور بچوں کے نیلوفر ہاسپٹل میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران روزانہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ موسمی امراض کے علاج کے سلسلہ میں عوام دواخانوں سے رجوع ہونے کے بجائے گھر میں علاج کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی اہم وجہ مہنگائی میں اضافہ اور خانگی دواخانوں میں مہنگا علاج شامل ہے۔ محلہ جات میں موجود ڈاکٹرس کے پاس وبائی امراض کے مریض رجوع ہورہے ہیں۔ بعض مقامات پر غیر ایم بی بی ایس ڈاکٹرس بھی مریضوں کا علاج کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ سرکاری دواخانوں میں آؤٹ پیشنٹ مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔ر