مانکیم ٹیگور نے سدی پیٹ سے کے سی آر کی شکست کو یاد دلایا

   

حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس سکریٹری انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور نے راہول گاندھی کے خلاف وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کے ٹوئیٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ مانکیم ٹیگور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ گلوبل راشٹرا سمیتی ‘ کے کارگذار صدر کو جاننا چاہیئے کہ سدی پیٹ میں کس کی شکست ہوئی تھی۔ الیکشن میں ایک مرتبہ شکست سے لیڈر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کو اقتدار کے نشہ سے اُبھرنا چاہیئے۔ تکبر سے تلنگانہ متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر نے راہول پر طنز کرکے کہا تھا کہ وہ اپنے حلقہ امیتھی کو نہیں بچا سکے اور کے سی آر پر تنقید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مانکیم ٹیگور نے حلقہ سدی پیٹ سے 1983 میں کے سی آر کی شکست کا حوالہ دیا جس وقت کانگریس امیدوار مدن موہن فاتح تھے جبکہ کے سی آر تلگودیشم امیدوار تھے۔ر