حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ماں بچوں کے لیے کبھی بوجھ نہیں بلکہ ذمہ داری ہوتی ہے ۔ ضعیف العمری میں ان کا خاص خیال رکھنا بچوں کی ذمہ داری ہے ۔ اپنی ماں کو معمرین کا وظیفہ (پنشن ) نہ ملنے پر ایک فرزند نے اپنی ماں کو پیٹھ پر اٹھا کر کلکٹریٹ پہونچا ۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کا ہے جہاں پیر کو پرجاوانی پروگرام میں اس کی شکایت کرنے پہونچا تھا تاہم پرجاوانی پروگرام منسوخ ہونے کی عہدیداروں سے اطلاع ملنے کے بعد وہ مایوس لوٹ گیا ۔ ضلع نظام آباد کے کوٹہ گری منڈل کی شانتا بائی نامی ضعیف خاتون کو گذشتہ 14 سال سے پنشن حاصل نہیں ہورہا ہے ۔ اس کے فرزند نے کئی مرتبہ عہدیداروں سے اس کی شکایت کرنے کے باوجود کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ جس پر پرجاوانی پروگرام میں اس کی فریاد کرنے اپنی ماں کو پیٹھ پر اُٹھا کر پہونچا تھا ۔ مگر پرجاوانی پروگرام منسوخ ہونے پر مایوس لوٹ گیا ۔۔ ن