ماں تجھے سلام

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ماں آخر ماں ہوتی ہے ۔ چاہے وہ دولت مند ہو یا فقیر اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے اور ان کی پرورش کرنے میں کبھی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرتی ۔ ایسی کئی مثالیں ہمیں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہے ۔ ہمارے سماج میں ایسی کئی مائیں ہیں شوہر کے علاوہ خاندان کے دوسرے افراد خاندان کا تعاون نہ ملنے کے باوجود گھروں میں کام کاج کر کے یا کوئی کمپنیوں یا چھوٹے اسٹورس میں کام کرتے ہوئے اپنے بچوں کی کفالت کرتی ہیں ۔ ہمیں ایک ایسی ہی ماں شہر حیدرآباد کے دلسکھ نگر سڑکوں پر نظر آتی ہے ۔ ملک پیٹ سے تعلق رکھنے والی معذور خاتون کا نام فاطمہ ہے ۔ جس کی شوہر سے علحدگی ہوگئی ہے ۔ اپنے دو بیٹوں کا پیٹ بھرنے کے لیے یہ معذور خاتون بیساکھی کے سہارے پیٹھ پر اپنے لخت جگر کو بٹھا کر سڑکوں پر بھیک مانگ رہی ہے ۔ جو ہر ایک کے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔۔ ن