مایاوتی، ملائم سنگھ کیخلاف 1995 ء کے مقدمہ سے دستبردار

   

Ferty9 Clinic

٭ لکھنو : ایک غیر متوقع اقدام کرتے ہوئے صدر بی ایس پی مایاوتی نے فیصلہ کیا ہے کہ سرپرست سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو کے خلاف 1995 ء میں بدنام زمانہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤز واقعہ کے سلسلے میں درج کردہ مقدمہ سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اِس اطلاع کی توثیق کی۔ سپریم کورٹ نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان اعلیٰ راجندر چوہان نے کہاکہ وہ اِس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔