کابل: مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے شلباری کے بعد افغان فوج ہائی الرٹ ہے۔ افغان وزارت دفاع نے جمعے کو بتایا کہ ملکی فوجی چیف نے فوج کو احکامات جاری کیے ہیں کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملے جاری رہے، تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے۔ وزارت کے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہونے والی شلباری کے نتیجے میں نو شہری ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ راکٹ جنوبی صوبہ قندھار میں گرے۔ دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ چمن کی سرحدی گزر گاہ کی بندش پر احتجاج قابو سے باہر ہو گیا تھا مگر آتشیں اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا۔