مجالس مقامی کی 6 ایم ایل سی نشستوں کیلئے 90 فیصد سے زائد پولنگ

,

   

کریم نگر میں سب سے زائدرائے دہی ۔ کانگریس اور آزاد امیدواروں سے ٹی آر ایس کا مقابلہ، 14 ڈسمبر کو نتائج
حیدرآباد۔10۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مجالس مقامی زمرہ کی 6 ایم ایل سی نشستوں کیلئے آج رائے دہی مقرر تھی۔ تمام 6 نشستوں کیلئے رائے دہی میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا۔ 5 اضلاع پر محیط 6 ایم ایل سی نشستوں کیلئے 90 فیصد سے زائد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ رائے دہی متحدہ کریم نگر ضلع میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم رائے دہی عادل آباد ضلع میں درج ہوئی ہے۔ کریم نگر ضلع میں 99.70 فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی۔ 1324 رائے دہندوں میں سے 1320 نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ متحدہ میدک ضلع میں 99.22 فیصد رائے دہی ہوئی۔ 1026 ووٹرس میں 1018 نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ متحدہ نلگنڈہ ضلع میں 97.01 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی جس میں 1271 کے منجملہ 1233 ووٹرس نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ متحدہ کھمم ضلع میں 96.09 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ 768 کے منجملہ 738 ووٹرس نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ متحدہ عادل آباد ضلع میں 91.78 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ 937 ووٹرس میں سے 860 نے رائے دہی میں حصہ لیا ۔ بعض پولنگ مراکز پر صد فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ صبح 8 بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ 5 اضلاع کی 6 ایم ایل سی نشستوں کیلئے ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی ، کارپوریٹرس اور کونسلرس نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ کریم نگر ضلع میں 2 اور میدک ، عادل آباد ، نلگنڈہ اور کھمم میں ایک ایک نشست کیلئے رائے دہی ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی 14 ڈسمبر کو ہوگی اور اسی دن نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ کریم نگر کی دو نشستوں کیلئے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ ٹی آر ایس نے ایل رمنا اور بھانو پرساد راؤ کو امیدوار بنایا ہے۔ کھمم ضلع میں ٹی مدھو سدن ٹی آر ایس کے امیدوار ہیں جبکہ کانگریس پارٹی نے ناگیشور راؤ کو امیدوار بنایا ہے۔ آزاد امیدوار کے طور پر سرینواس راؤ اور سدھا رانی مقابلہ کر رہے ہیں۔ عادل آباد ضلع کی ایک نشست کیلئے ڈی وٹھل ٹی آر ایس کے امیدوار ہے جن کا مقابلہ آزاد امیدوار پشپا رانی سے ہے۔ میدک ضلع میں ایک نشست کیلئے ٹی آر ایس امیدوار یادو ریڈی کا مقابلہ کانگریس امیدوار نرملا ریڈی سے ہے۔ ملا ریڈی آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ نلگنڈہ ضلع کی ایک نشست کے لئے ٹی آر ایس نے کوٹی ریڈی کو امیدوار بنایا ہے جن کا مقابلہ آزاد امیدواروں نگیش ، لکشمیا ، کے وینکٹیشورلو ، سری سیلم ، بی سیدلو اور کے راما سنگھ سے ہے۔ اسی دوران چیف الیکٹورل آفیسر شیشانگ گوئل نے کہا کہ مجالس مقامی کی ایم ایل سی نشستوں کیلئے رائے دہی پرامن رہی۔ انتخابی نتیجہ کے اعلان تک ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا۔ ر

وزیر صحت ہریش راو نے
سدی پیٹ میں ووٹ ڈالا
حیدرآباد 10 ڈسمبر ( سیاست نیوز) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے میدک مجالس مقامی ایم ایل سی انتخاب میں آج سدی پیٹ میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ میدک میں 99.22فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ توپران ‘ نارائن کھیڑ ‘ ظہیر آباد و سدی یپٹ میں 100 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔

وزیر صحت ہریش راو نے
سدی پیٹ میں ووٹ ڈالا
حیدرآباد 10 ڈسمبر ( سیاست نیوز) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے میدک مجالس مقامی ایم ایل سی انتخاب میں آج سدی پیٹ میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ میدک میں 99.22فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ توپران ‘ نارائن کھیڑ ‘ ظہیر آباد و سدی یپٹ میں 100 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔