مجبور بھائی ،بہن کی نعش لیکر 5 کیلو میٹر پیدل چلے

   

لکھیم پور(یوپی): سیلاب کی ہولناکیوں کے درمیان یوپی کے لکھیم پور کھیری ضلع کے پالیا میں دو بھائی اپنی بہن کی نعش کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے نظر آئے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کئی راستے بند ہو گئے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک بھی مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی۔ ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے بہن کو کسی اور ہاسپٹل نہیں لے جایا جا سکا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے دونوں بھائیوں کے پیسے بھی ضائع ہوگئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں بھائی اپنی بہن کی نعش کو لے کر ریلوے لائن کے ساتھ تقریباً پانچ کلومیٹر تک پیدل چلے گئے۔ دونوں بھائیوں کی بہن کی نعش کو کندھوں پر اٹھائے جانے کا ویڈیو وائرل ہوا تو افسران کو اس کا علم ہوا۔