محبوب نگر میں آج اساتذہ کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

محبوب نگر ۔ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ متحدہ ضلع محبوب نگر اور محکمہ تعلیمات کے زیر اہتمام 30 ڈسمبر 2020 ، 2.30 بجے دوپہر ایس ایس اے میٹنگ ہال ، پیرلہ مری روڈ محبوب نگر ایک آئن لائین ویبنار برائے اساتذہ اردو میڈیم اور جاریہ سال وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے اساتذہ کی تہنیتی تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ صدارت خواجہ قطب الدین ریاستی صدر کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ اور مہمانان اعزازی ڈی ای او محبوب نگر ، ڈی ای او ناگرکرنول ، ڈی ای او نارائن پیٹ ، ڈی ای او ونپرتی کے علاوہ مہمان محمد شکیل احمد ریاستی جنرل سکریٹری ، ایم اے او محبوب نگر منڈل ایجوکیشن آفیسر شرکت کریں گے ، خواجہ نصیرالدین نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اساتذہ سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔